پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیرچیف اور نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا یہ عظیم سنگِ میل قومی اتحاد استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی و اسٹریٹجک صلاحیت مقدس قومی امانت ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں،انجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے اور یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے، یہ خطے میں امن، استحکام، علاقائی سالمیت اور مؤثر دفاعی صلاحیت کی ضامن ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق اس عظیم موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود پوری قوم اتحاد، بیداری، مضبوط و خوشحال پاکستان کیلئے اپنی وابستگی کی تجدید کرتی ہے۔