راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی ڈویژن میں سموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سموگ : سکولز، کمرشل مارکیٹس اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں طلبہ اور عملے کی فزیکل حاضری بھی لازمی ہوگی۔ محکمہ ماحولیات نے راولپنڈی ڈویژن کو آن لائن تدریس یا بندش سے استثنیٰ دے دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ تعلیمی ادارے اب معمول کے مطابق کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں ضلع مری کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہوئے ہیں اور ان کی سرگرمیاں بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *