متحدہ عرب امارات کا ویزا صرف 48 گھنٹے میں کیسےحاصل کریں؟

متحدہ عرب امارات کا ویزا صرف  48 گھنٹے میں کیسےحاصل کریں؟

عرب امارات کے نئے فری زون ’’عجمان نیو وینچرز سینٹر‘‘ نے اپنے حالیہ قیام کے بعد سے صرف دو ماہ کے کم عرصے میں 450 سے زائد کمپنیوں کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فری زون کی قیمت 12 ہزار درہم بتائی گئی ہے، جو ایک شیئر ہولڈر ویزا اور کمپنی کے لائسنس کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ 10 ہزار 800 درہم میں ایک پریمیم پیکج بھی دستیاب ہے جس میں 10 مختلف کاروباری سرگرمیوں کا لائسنس لامحدود شیئر ہولڈرز اور 2 سال کے ویزے کی سہولت شامل ہے، اور یہ تمام خدمات 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

رشی سومیا کا کہنا ہے کہ اس پیکج کی پیشگی ادائیگی پر 10 فیصد کی رعایت بھی دی جارہی ہے۔ مزید برآں اے این سی ایف زیڈ کے ذریعے لائسنس یافتہ کمپنیاں اپنے بینک اکاؤنٹس ایک ہفتے سے 10 دن کے اندر کھولنے کے قابل ہو جاتی ہیں، کیونکہ فری زون نے مقامی بینکوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔

یہ معلومات خاص طور پر ان کاروباری افراد کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہیں جو متحدہ عرب امارات میں اپنی کمپنی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ ان کے تمام قانونی اور مالیاتی مراحل جلد اور مؤثر طریقے سے مکمل ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *