پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی حکومتی حکمتِ عملی، جڑواں شہروں میں ڈمپرز کی پکڑ دھکڑ شروع

پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی حکومتی حکمتِ عملی، جڑواں شہروں میں ڈمپرز کی پکڑ دھکڑ شروع

پاکستان تحریکِ انصاف کے 24 نومبر احتجاج کو روکنے کے لیئے حکومتی حکمتِ عملی سامنے آئی ہے اور جڑواں شہروں میں پولیس کی جانب سے ڈمپرز اور مقامی قیادت کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے 24 نومبر کے حوالے سے احتجاج کال کے بعد سے حکومتی سطع پر احتجاج کو روکنے کی کوششوں شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس نے جڑواں شہروں اور قریبی علاقوں میں ڈمپرز، کنٹینرز اور مقامی پی ٹی آئی قیادت کی پکڑ دھکڑ کا کام شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نےراولپنڈی، گوجر خان، جہلم، اٹک، چکوال اور ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے مقامی قائدین کی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس کیساتھ ساتھ جڑواں شہروں میں پولیس کی جانب سے کنٹینرز اور ڈمپرز کی پکڑ دھکڑکا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے فرنٹئیر کانسٹیبلری اور رینجرز سے بھی مدد طلب کی ہے اور اس حوالے سے ایف سی اور رینجرز کے دستے اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے حوالے سے اسپیشل ڈیوٹیز ادا کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےشہر میں کسی بھی سیاسی اور مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *