میپکو ریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خِلاف کاروائیاں

میپکو ریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خِلاف کاروائیاں

میپکو اور تحصیل دار ریکوری کی مشترکہ ٹیموں نے بجلی بلوں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

میپکو کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 13 اضلاع میں 2 لاکھ 10 ہزار 523 نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے گئے، جن پر مجموعی طور پر 8509 ملین روپے کے واجبات ہیں۔ اس دوران یکم ستمبر سے 15 نومبر 2024 تک جاری کی جانے والی مشترکہ کارروائی میں 21 ہزار 249 ڈیفالٹرز سے 837.5 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

اس ماہ کے دوران مزید 91.5 ملین روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ہزار 466 نادہندگان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔ کارروائی کے دوران مقررہ معیاد میں واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے نتیجے میں نادہندگان کی جائیدادوں کی سیل کرنے اور گرفتاری کی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ میپکو کی ٹیمیں پولیس فورس اور تحصیل دار ریکوری کے ہمراہ ان نادہندگان کے خلاف آپریشن کریں گی، جنہوں نے اپنی ادائیگیاں وقت پر نہیں کیں۔

ملتان سرکل میں 32,229، ڈی جی خان سرکل میں 36,649، وہاڑی سرکل میں 28,758، بہاولپور سرکل میں 19,510، ساہیوال سرکل میں 20,501، اور رحیم یار خان سرکل میں 25,597 نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ سرکل میں 25,935، بہاولنگر سرکل میں 10,057، اور خانیوال سرکل میں 11,287 نادہندگان کو بھی نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔ میپکو اور تحصیل دار ریکوری کی ٹیموں کا کہنا ہے کہ اس سخت کارروائی کا مقصد بجلی کے واجبات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *