راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل، ضلعی انتظامیہ نے تردید کر دی

راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل، ضلعی انتظامیہ نے تردید کر دی

راولپنڈی کی حدود میں 22 اپریل کو مقامی تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوگیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن میں اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پیش نظر راولپنڈی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 22 اپریل کو راولپنڈی میں کسی قسم کی تعطیل نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جعلی نوٹیفکیشن پر یقین نہ کریں۔

دوسری جانب، اسلام آباد میں متوقع امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے باعث تمام دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اور کل تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرقِ وسطیٰ سے وابستہ ہے، سفیر پاکستان

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی افسران اور عملے کو ورک فرام ہوم کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں بھی جزوی طور پر عدالتی عملہ فعال رہے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر عدالتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *