سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ آئینی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ کیس کی سماعت کرنیوالے سات رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔
واضح رہے کہ آئینی بینچ میں مجموعی طور پر سات ججز شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ مرد ججز اور دو خواتین ججز شامل ہیں، جن کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے۔
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ آئینی بنچ میں شامل ججز میں جسٹس عائشہ ملک (پنجاب)، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی (سندھ)، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان (بلوچستان)، اور جسٹس مسرت ہلالی (خیبر پختونخوا) شامل ہیں۔