سپریم کورٹ نے ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر کے اندراج پردرخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر کے اندراج پردرخواست خارج کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ایک وقوعہ پر دو ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں بنچ نے درخواست گزار کے وکیل کی سخت سرزنش کی۔ عدالت نے کہا کہ ایسے کیسز کی وجہ سے ملک بھر میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہاکہ ہمیں بار بار 60 ہزار زیر التواء مقدمات یاد کرائے جاتے ہیں۔ آپ تو وکیل ہیں، آپ بھی ایسی درخواستیں عدالتوں میں دائر کرتے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صغری بی بی کیس میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے، اس کے بعد ایسی درخواستوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست کو قانون کے مطابق قابل سماعت نہ ہونے پر خارج کر دیا، اور واضح کیا کہ اس قسم کے مقدمات کی بھرمار سے عدلیہ کے نظام پر بوجھ بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں اہم مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *