خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 50 گئی

خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 50 گئی

پشاور: خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا ہے جس سے صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 11 اور مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 20 ماہ کی ایک بچی پولیو وائرس سے متاثرہوگئی ہے۔ یہ اس سال ضلع ٹانک سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے۔ اس سال خیبرپختونخوا سے اب تک مجموعی طور پر 11 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے 3، ٹانک، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 شامل ہیں۔ جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو کے اس نئے کیس سے ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ جن میں بلوچستان سے 24 ، سندھ سے 13، خیبرپختونخوا سے 11 جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *