پنجاب بورڈ؛ پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ

پنجاب بورڈ؛ پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ

پنجاب بورڈ نے پرائیویٹ امیدواروں کی داخلہ فیسوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کی جانب سے نہم اور دہم جماعت کی داخلہ فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔ نہم جماعت کی داخلہ فیس میں ایک سال کے دوران 34 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جو 1610 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیم کیلئے برطانیہ جانیوالے پاکستانی طلبا کے لئے اہم خبر

اسی طرح دہم جماعت کی فیس میں بھی 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 2310 روپے سے بڑھ کر 3480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔نہم کی فیس میں 590 روپے اور دہم کی فیس میں 1170 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دہم جماعت کے سرٹیفکیٹ کی فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، سپورٹس فیس 100 روپے سے بڑھا کر 280 روپے، ڈویلپمنٹ فیس 200 روپے سے بڑھا کر 350 روپے، پروسیسنگ فیس 530 روپے سے بڑھا کر 870 روپےاور داخلہ فیس 700 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *