شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیا

شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد اسلم کی تقرری کی تصدیق کر دی۔

پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش ہے، کوچ کا جلد تقرر کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی گئی ہے۔

اس سے قبل ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ کوالیفائیڈ کوچ شاہداسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شاہد اسلم زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

عاقب جاوید کی سفارش پر ان کی دوبارہ تقرری ہو رہی ہے۔شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، وہ گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *