جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے ، آرمی چیف

جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔

اپیکس کمیٹی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے  آرمی چیف نے  کہا کہ  دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر،  ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے ،  آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے اور  جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا تحریک انصاف سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

آرمی چیف نے مزید کہا کہ  پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *