“مریم کی دستک” پروگرام کے ذریعے 60 سے زائد عوامی اور سرکاری سروسز کی آپ کی دہلیز تک فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔” اور اس پروگرام میں پنجاب کے مزید 10 اضلاع کو شامل کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق “مریم کی دستک پروگرام” میں شہریوں کو پیدائش سرٹیفیکیٹ ، میرج سرٹیفیکیٹ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، گاڑی کی ٹرانسفر سمیت حکومت پنجاب کی دیگر سہولیات کے حصول کے لئے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ہیلپ لائن 1202 پر کال کرنے پر دستک فیسیلیٹیٹر آپ کی دہلیز پر موجود ہوگا۔
گھر کی دہلیز پر ان سہولیات کو فراہم کرنے مقصد خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے زیادہ سہولت کو یقینی بنانا ہے تاکہ انھیں سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اس سے قبل دستک سروسز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت بڑے اضلاع میں دستیاب تھیں، شہری ہیلپ لائن 1202 پر کال کر کے بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ ’مریم کی دستک‘ اقدام کا مقصد تربیت یافتہ نمائندوں کے ذریعے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، جو زیادہ موثر اور شہریوں کے لیے بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملے ہیں اس کے لئے فیسیلیٹیٹر کی عمر 18 سال اور انٹرمیڈیٹ پاس ہونا لازمی ہے اور وہ ’’مریم کی دستک‘‘ ڈور سٹیپ ڈیلیوری آف سروس سروسز پروگرام میں بطور فیسیلیٹیٹر اینڈرائڈ موبائل فون ایپ پر رجسٹر کرائے۔
اب شہری گھر بیٹھے ہیلپ لائن 1202 پر کال کریں گے اور دستک فیسیلیٹیٹر آپ کی سروس کے لئے آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار 32 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب رحیم یار خان، وہاڑی، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، راجن پور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، گجرات اور خوشاب کے شہری بھی دستک موبائل ایپ کے ذریعے 65 سے زائد عوامی اور کاروباری خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔
پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی 65 سے زائد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔