چیمپئنز ٹرافی 2025؛ شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ ایک جانب بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائی برڈ ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی وجہ سےکوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، جس کے نتیجے میں موجودہ صورتحال میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے 24 گھنٹوں میں جاری کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔

تاہم اگر اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز ایونٹ کے انعقاد کے لیے باہمی اتفاق کے حق میں ہیں لیکن براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاکستان اور بھارت کے میچ کے بغیر شیڈول کو تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔ براڈ کاسٹرز نے واضح کیا ہے کہ اگر پاک بھارت میچ شامل نہیں کیا گیا تو وہ قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نئے چئیرمین جے شاہ کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، اور اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کر سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *