فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت سے گرفتاریوں کا آغاز کردیا

فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت سے گرفتاریوں کا آغاز کردیا

فیصل آباد: پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو مختلف کیسز میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت یہ کارروائیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب پی ٹی آئی کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب کارروائی کے نتیجے میں شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں پیشی کےلیے آئے تھے۔کارکنوں کی گرفتاری پر وکلا نے قیدی وین کا گہراو کیا۔ جس سے عدالت کے باہر پولیس اور وکلاء کے درمیان کھینچا تانی ہوئی۔

پولیس نے ایاز ترین،فیروز سمیت4 افراد کواحاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *