راولپنڈی میں زرعی اراضی کے لین دین پر پابندی عائد

راولپنڈی میں زرعی اراضی کے لین دین پر پابندی عائد

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ضلع بھر میں زرعی اراضی کی لین دین پر پابندی عائد کر دی۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط لکھ کر زرعی اراضی کی منتقلی روکنے کی ہدایات دیدیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد گرین بیلٹ کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی تعمیرات کی وجہ سے زرعی اراضی کی کمی ہو رہی ہے اور بے ہنگم تعمیرات فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں۔

آر ڈی اے کے اس اقدام سے علاقے میں زرعی زمینوں کی حفاظت اور ماحول کی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب : سموگ کی شدت میں کمی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی

واضح رہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سموگ کی صورتحال نے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں اور فضا میں آلودگی سے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے سموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے نظام زندگی پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *