پب جی پر بنی دوستی، رشتے میں بدل گئی۔ امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔

پب جی پر بنی دوستی، رشتے میں بدل گئی۔ امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔

چترال: چترال کے نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ پپ جی پر دوستی رشتہ داری میں تبدیل ہوگئی۔

25 سالہ نوجوان کا 25 اپریل 2022 کو پپ جی گیم پر امریکی شہری سے دوستی بنی اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ گزشتہ روز چترال کے 25 سالہ نوجوان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی (سارہ)کے درمیان نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ امریکی دلہن کی ماں نے بھی شرکت کی۔ اگر یہ کہا جائے تو پپ جی گیم کے ذریعے دو دلوں کو ملا دیا، تو غلط نہیں ہوگا۔ کیونکہ 2 سال قبل پپ جی گیم کھیلتے ہوئے دونوں میں دوستی ہوگئی اور پھر یہ دوستی رشتے میں بدل گئی۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی چترال پہنچ گئی اور اس وقت چترال میں موجود ہے۔ لوئر چترال مروئی بالا سے تعلق رکھنے والے شاہد حسین شاہ امریکی لڑکی سے شادی کی بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاہد حسین کاکہنا ہےکہ دلہن کا تعلق امریکہ کے شہر آریزونا سے ہے۔ اور یہاں پہنچ کرمیری والدہ کے ہمراہ چترال میں موجود ہے۔ جن کا گزشتہ روز باقاعدہ نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

نکاح کی تقریب مقامی روایات کے مطابق ہوئی، جس میں علاقہ عمائدین سمیت عام لوگوں نے شرکت کی۔ دلہا شاہد حسین شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بہت خوشی ہے کہ دلہن پاکستان آئی ہے۔ان کے مطابق امریکی نوجوان لڑکی کے اعتماد کو وہ کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ دلہا کے مطابق لوگوں کا تصور ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ قابل اعتبار نہیں لیکن آج یہ ثابت ہوا کہ لوگوں کا سوچ غلط ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *