بشریٰ بی بی کے تازہ بیان سے زیادہ دنیا میں کوئی جھوٹی چیز نہیں ہو سکتی، علامہ طاہر اشرفی

بشریٰ بی بی کے تازہ بیان سے زیادہ دنیا میں کوئی جھوٹی چیز نہیں ہو سکتی، علامہ طاہر اشرفی

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پرعلامہ طاہر اشرفی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تازہ بیان سے زیادہ دنیا میں کوئی جھوٹی چیز نہیں ہوسکتی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میں اس سفر میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھا، سعودی عرب نے تاریخی عزت اور تکریم دی، وہ (بشریٰ بی بی) محمد بن سلمان کو اس لئے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے اچھے تعلقات ہورہے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وجہ سے آنے والی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتی ہیں، بشریٰ بی بی کے جنرل باجوہ سے متعلق تازہ بیان پر چشم دید گواہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی حکومت کو فون کرنے کی کیا ضرورت تھی وہ تو عمران خان کے ساتھ ہی تھے۔

اگر ایسا ہوتا تو اس کے بعد عمران خان سعودی عرب کی جانب سے تیل اور دیگر مراعات نہ دی جاتیں، بشریٰ بی بی کے تازہ بیان کے بعد، آج مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ پی ٹی آئی کا یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کارکن کیوں شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *