بشری بی بی کا  سعودی عرب سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں ، بیرسٹر سیف

بشری بی بی کا  سعودی عرب سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات کے پی  بیرسٹر سیف  کاکہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ان کاکہنا تھا کہ بشری بی بی نے لجو بھی بات کی وہ پارٹی کا پالیسی بیان نہیں ہے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی  اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ تم کن دین کے ٹھیکے داروں کو لے آئے ہو؟

ان کاکہنا تھا کہ اس کے بعد سے مجھ پر اور خان پر کیچڑ اچھالا گیا، بانی پی ٹی آئی کو مدینہ میں ننگے پیر چلنے کی سزا دی گئی، خان کو یہودی ایجنٹ کہا گیا اور اس کی بیگم کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو ملک کے لیے کھڑے ہونے کی سزا دی گئی،اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے کہ نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *