ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق دونوں متاثرہ بچے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحصیل درازندہ میں 36 ماہ کی لڑکی اور 18 ماہ کا لڑکا پولیو سے معذور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جہاں 24 بچے پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔ سندھ میں 13 بچے متاثر ہیں۔
جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد بچوں کوپولیوقطرے پلانےکیلئے مزید مہمات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔