پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نہ تو پارٹی کی عہدیدار ہیں اور نہ ہی ان کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی کا بیان صرف ان کا ذاتی بیان ہے اور اس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بھی اس بیان کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سینئر رہنما پہلے ہی بشریٰ بی بی سےناخوش ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائنل کال کے موقع پر بشری بی بی کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہئے۔