کوئٹہ واقعہ،عالمی برداری پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،اقوام متحدہ

کوئٹہ واقعہ،عالمی برداری پاکستان کیساتھ کھڑی ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے  افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس ،جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہا ر کیا  جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ چمن پھاٹک، ٹرین کے قریب دھماکہ : 3 ایف سی جوانوں سمیت 14 افراد شہید، بچے اور خواتین بھی شامل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ  دہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قابل قبول نہیں اور شہریوں کو نشانہ بنانے والی کارروائیاں عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

editor

Related Articles