لاہور میں بس اڈے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں، اسلام آباد میں بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے شہر لاہور بس اڈے بند کرنا شروع کر دئیے گئے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بند کر دئیے گئے ہیں۔
لاہور سے دوسرے شہروں میں جانیوالے مسافر خوار ہونے لگے، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں ٹرانسپورٹ جانے دے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں جانیوالی گاڑیاں بھی خالی کروا لی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔
دوسری جانب سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ نے بھی اسلام آباد کے تمام اڈے آج رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
کہا گیا کہ اسلام آباد کے کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کی حدود میں جتنے ٹرانسپورٹ کے اڈے ہیں انہیں رات آٹھ بجے بند کر دیا جائے۔
اڈوں کو قناتیں لگا کر مکمل طور پر بند رکھا جائے، اس حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔