راولپنڈی میں منافع خوروں کا راج، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

راولپنڈی میں منافع خوروں کا راج، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

راولپنڈی میں منافع خوروں کا راج، ٹماٹر 400 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 180روپے فی کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 400روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 333روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 350روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 483روپے فی کلو ہے جبکہ 550روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

سرکاری نرخ نامہ کے مطابق آلو فی کلو 88روپے جبکہ عام مارکیٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 100روپے فی کلو ہے جبکہ پیاز 160روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

editor

Related Articles