لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلبہ کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت مل گئی۔
اس سے قبل صرف 12سال عمر کے طلبہ نہم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل تھے،رعایت ملنے کے بعد گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلبہ بھی اپنا داخلہ جمع کرواسکیں گے۔
مذکورہ طلبہ و طالبات 2025ء میں نہم اور 2026ء میں دہم کلاس کا امتحان دے سکیں گے،لاہور بورڈ نے عمر کی حد میں رعایت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ جاری کردی ہے۔
امیدوار 27نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کرواسکیں گے،مذکورہ تاریخ کے بعد رجسٹریشن یومیہ جرمانہ کے ساتھ وصول کی جائے گی،رجسٹریشن کیلئے فیس 2300مقرر کی گئی ہے۔