نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ

نومبر کے بعد سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ

چینی حکومت کے پالیسی بدلنے سے سولر پینلز مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

چین میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے سرمایہ کاری کے طریقہ کار میں سختی اور سولرپینلز کی انڈسٹری کیلئے برآمدی ٹیکس چھوٹ میں کمی کے فیصلے سے نومبر کے بعد سولرپینلز مہنگے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

جس کا اثر پاکستان میں ممکنہ طورپر سولرپینلز کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے،نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو سولرپینلز کیلئے کم از کم سرمایہ کا تناسب 30فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ معیار صرف پولی سیلیکون مینوفیکچرنگ پروجیکٹس پر لاگو ہوتا تھا جبکہ دیگر سولرپینلز پروجیکٹس کیلئے کم از کم 20فیصد تھا۔ چینی وزارت تجارت نے کہا کہ نئی قواعد کا مقصد سولرپینلز انڈسٹری میں اپ گریڈنگ اور ساختی ایڈجسٹمنٹ کرنا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *