بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں دو مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت دو مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کی دفعہ 126 و دیگر قوانین کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیئے نفرت انگیز بیان دیا اوربشری بی بی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت بیان دیا۔
درج مقدمات میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف بیان دیکر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا اورمقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملک کی خارجہ پالیسی اور مفادِ عامہ کے خلاف بیان دیا گیا ۔ بشری بی بی کے خلاف مقدمہ غلام یسین نامی شہری کی مدیت میں ڈیرہ غازی خان میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ورغلانے کے لیے اور گمراہ کرنے کے لیئے بشری بی بی نے ویڈیو جاری کی ۔