محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے شہروں اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے چارسدہ، مردان، چترال، دیر، پشاور، صوابی، سوات، کوہستان اور مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت کئی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے کشمور، سکھر اور جیکب آباد جیسے شہروں میں بھی فضائی آلودگی برقرار رہ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *