تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اکمل خان باری کو گرفتار کر کے تھانہ رنگ محل منتقل کر دیا گیا ہے۔  گرفتاری کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چوہدری حبیب الرحمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قانون کے مطابق کی جا رہی ہیں، تاہم پارٹی رہنماؤں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

پی ٹی آئی کے ترجمان نے گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالفین کو دبانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ پارٹی قیادت نے رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *