بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (دوران بلوچ): حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و سکون کی بحالی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے “دی کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898” کے تحت دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

اعلامیے کے مطابق پابندی کی مدت 15 روز ہوگی، جس دوران ہر قسم کے غیر قانونی اجتماعات اور اسلحے کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے باز رہیں

محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان میں پولیس، فرنٹیئر کور، اور دیگر انتظامی محکمے شامل ہیں تاکہ قانون پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں اس وقت سرینہ چوک پر لاپتہ نو سالہ طالب علم محمد مصور کی بازیابی کے لیے دھرنا اور احتجاج گزشتہ 9 روز سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ 25 نومبر کو آل پارٹیز نے بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *