فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کی جلد گرفتاری کی پیشنگوئی کردی

فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کی جلد گرفتاری کی پیشنگوئی کردی

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر جلد پابندی لگنے والی ہے اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جلد گرفتاری ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے مخلص رہنما ایک نئی پارٹی’ پی ٹی آئی پاکستان ‘تشکیل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے ایک ’گدھ‘ نے 9 مئی کا واقعہ کرایا اور وہی شخص اقتدار میں گوگی گینگ کے تمام معاملات بھی چلا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی لیڈرشپ اور کارکنان کیخلاف اسلام آباد میں 8مقدمات درج

فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا ڈی چوک جانے کا ارادہ تھا لیکن وہ فرار ہو گئیں۔ اگر وہ سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہو جاتیں تو شاید ان کی کچھ عزت باقی رہ جاتی لیکن اب موجودہ قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ نے کہہ رہی ہے کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا امکان نہیں ہے لیکن بشریٰ بی بی کی گرفتاری ضرور ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *