اٹک ریڈ لائن: پنجاب بھر سے 20 ہزار نفری اٹک پہنچ گئی

اٹک ریڈ لائن: پنجاب بھر سے 20 ہزار نفری اٹک پہنچ گئی

اٹک: 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب بھر سے 20 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری اٹک پہنچ گئی ہے۔ اس نفری میں رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس نے اٹک کے مختلف مقامات پر 10 سے 15 چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں جہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ ان چیک پوائنٹس کا مقصد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ مزید برآں، پولیس نے ممکنہ فسادات اور خلل سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس اور دیگر فسادات پر قابو پانے کے آلات بھی فراہم کیے ہیں، تاکہ کسی بھی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے

خیال رہے کہ اٹک کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غیاث خان نےآزاد ڈیجیٹل کو دیے گئےانٹرویو میں کہا تھا کہہ اٹک ہماری “ریڈ لائن” ہے اورہم کسی بھی صورت میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور پنجاب پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *