اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل بروز پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

علاوہ ازیں مری  اور راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے  پیر کے روز بند رہیں گے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور امن و امان کے پیش نظرتعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *