تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج میں 100 گرفتار افراد میں سے 33 افغانی نکلے تھےجبکہ گزشتہ دو روز کے دوران بھی کئی غیر ملکی گرفتار کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

آپ کے احتجاج میں پاکستانی شامل ہیں یا پھر یہ احتجاج غیر ملکیوں کا ہے ؟ ا ن کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہوگا تو قوم کے سامنے سارے حقائق اور ہو نیوالے نقصانات کاتخمینہ رکھیں گے تاکہ عوام سب کو جان کرہی کوئی فیصلہ کرے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملک کو نقصان اور عوام کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل سروس کھلی ہے تاہم موبائل ڈیٹا سروس بند ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس کوبھی جلد بحال کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے حوالے سے چیئرمین پارٹی بیرسٹر گوہر سے رابطہ ہوا اور انہیں غیر ملکی مہمانوں کے وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، اگر تحریک انصاف ان تاریخوں کے علاوہ کسی اور دن احتجاج کرتی تو مجھے اُن کی نیت پر شک نہیں ہوتا مگر پی ٹی آئی ایسے مواقعوں پر ہی احتجاج کی کال دیتی ہے جبکہ کوئی عالمی شخصیت پاکستان میں ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *