بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین ایک اور جھٹکے کے لیے ہوجائیں تیار کیونکہ کراچی سمیت ملک بھر میں فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 73 پیسےاضافے کا امکان ہے، نیپرا میں اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر 2 جون کونیپرامیں سماعت ہوگی،درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں پانی سے 21.89 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.61 فیصد بجلی بنی،درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

آر ایف او سے 5.11 فیصد،مقامی گیس سے 10.49 فیصد بجلی ملی،درآمدی ایل این جی سے 4 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایٹمی توانائی سے 22.07 فیصد اور سولر سے پیداوار 1.17 فیصد رہی، ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 1.95 فیصد بجلی ضائع بھی ہوئی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے ڈسکوز پر ہوگا۔

اگر موجودہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں مزید بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کیلئے بری خبر

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

editor

Related Articles