وزیرداخلہ محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ذمہ داری سے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مشرقِ وسطیٰ کو سنگین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے، انتونیو گوتریس کااظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ امن مشنز کیلئے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل تمام امن مشنز کی کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے قیام امن میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

editor

Related Articles