آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا : مریم اورنگزیب

آج عوام  نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا : مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کیساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی غیر ملکی وفد کی آمد پر ہی کیوں احتجاج کرتی ہے؟ اسحاق ڈار

انہوں نے بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی کے حوالے سے کہا کہ وہ دونوں غائب ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلد علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے کی بھی خبر آئے گی۔ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی نےمل کر بانی پی ٹی آئی کو فارغ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی عدالتی احکامات سے مشروط ہے، احسن اقبال

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لو ٹ رہا تھا اب فساد پھیلانے پرلگا ہوا ہے، اس نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان رہا ہوا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے آج فتنہ اور فساد کو چھوڑ دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *