بانی پی ٹی آئی صرف مس کالز کر رہے ہیں:گورنر سندھ

بانی پی ٹی آئی صرف مس کالز کر رہے ہیں:گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان صرف مس کالزکر رہے ہیں اور اگلے5 سال تک کسی سے رابطہ نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بالآخر حلقوں میں جائیں گے اور وہیں واپس جائیں گے جہاں سے انہوں نے شروع کیا تھا ، موجودہ سیاسی صورتحال کو جذبات کا کھیل اور آخری اوور قرار دیتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی اور یہ مایوسی ان کے بیانات سے عیاں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا: انجینئر امیر مقام

کامران ٹیسوری نے بشریٰ بی بی کے متنازعہ بیان پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی نے بھی اس کی تائید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بشریٰ بی بی سے متعلق ایسا بیان دیتے تو وہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر ایسا کوئی معاملہ ہوا تو عمران خان نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا کہ وہ ریاستی راز افشا نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا : مریم اورنگزیب

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ان مسائل کو جوڑنے کی کوئی بھی کوشش ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہو گی۔ پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے صوبائی گورنر نے کہا کہ ملک دوست ممالک کے تعاون سے بحالی کی جانب کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پی ٹی آئی نے جو بھی اقدامات کیے، ان کا خیرمقدم نہ تو دوست ممالک کریں گے اور نہ ہی پاکستانی عوام کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *