عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا: انجینئر امیر مقام

عوام  نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا: انجینئر امیر مقام

انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشتعال انگیزی کرنے والے ملک میں انتشار اور فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں ۔ ان کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا عوام کو رعایتی قیمتوں پر 40,000 الیکٹرک بائک دینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کرم میں اس وقت خون کی ہولی چل رہی ہے ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس یہ مسئلہ ان کی ترجیحی فہرست میں نہیں ہے کیونکہ وہ امن و امان کی صور ت حا ل کو حل کرنے کے بجائے احتجاج میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کو احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال سے روک دیا

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے جیل سے باہر نہیں آئیں گے کیونکہ اس معاملے کا فیصلہ صرف عدالتیں کریں گی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کو سعودی عرب کیخلاف متنازعہ بیان دینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

editor

Related Articles