تحریک انصاف احتجاج ، شرپسندوں کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید

تحریک انصاف احتجاج ، شرپسندوں کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے قافلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں اور مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

 ہکلہ انٹرچینج پر اٹک کے مقام پر امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے شرپسندوں کے تشدد سے مظفرگڑھ پولیس کے کانسٹیبل محمد مبشر بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

وزیراعظم اور  وزیر داخلہ اور آئی جی پنجاب نے بھی پولیس اہلکار کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید محمد مبشر بلال کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا  کہ پنجاب پولیس ملکی آئین و قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائے گی،  شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی ویلفئیر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *