حکومت کا پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف قیادت کو پشاور موڑ کی بجائے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف قیادت کو پشاور موڑ کی بجائے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی پر دھرنے کا کہا گیاہے ، انہوں نے کہا کہ کرفیو اور آرٹیکل 245 بھی لگانا پڑی تو لگائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کی تو انتہائی قدم اٹھاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چونگی نمبر 26 پر رینجرز جوان کو گولی لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین مذاکرات کے حوالے سے حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو پشاور موڑ احتجاج یا ادھرنا دینے کی ممانعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سنگجانی میں دھرنا دے سکتی ہے۔

حکومتی ذرائع نے پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسیران کی رہائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔اس کیساتھ ساتھ حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں مانتی تو مجمعے میں ٹارگیٹڈ اپریشن کیا جائیگا۔

حکومتی زرائع کے مطابق مجمعے میں افغان دہشت گرد اور اشتہاری موجود ہیں۔ دوسری جانب بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے پیغام لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حکومت سے جاری مذاکرات کے بارے میں بتائٰیں گے اور بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیکر ممکنہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *