پاکستان تحریکِ انصاف کے مشتعل کارکنان نے 26 نمبر چونگی راولپنڈی کے قریب GTV کی میڈیا وین ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کیا اور پتھراؤ سے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی وی میڈیا ہاؤس کی سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سوشل نیٹ ورک سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ چونگی نمبر 26 راولپنڈی کے قریب GTV کی وین پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کی کوریج کے لیئے موجود تھی جب، پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان نے وین پر پتھراؤ شروع کر دیا ، جس سے ڈی ایس این جی وین کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پتھراؤ کے نتیجے میں ڈی ایس این جی وین کے کیمرہ مین کو چوٹ آئی اور ڈرائیور نے سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان سے گاڑی تیز رفتاری سے بھگا کر جان بچائی۔ سینئر اینکر پرسن غریدہ فارووقی نے کہا کہ GTV کی ڈی ایس این جی وین صحافتی فرائض کی انجام دہی کے لیے چونگی نمبر 26 پر موجود تھی اور سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں، پتھروں اور مکوں سے وین پر حملہ کر دیا، جس پر ڈی ایس این جی سٹاف کیمرہ مین اور ٹیکنیشن نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔