سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج میں کچھ مشتبہ اشتہاری اور افغان دہشت گرد عناصر کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے ان عناصر کے خلاف حکومت ٹارگیٹڈ اپریشن کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف قیادت کو سخت پیغام دیا گیا ہے کہ اور انہیں کہا گیا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کے لیے سنگجانی بیٹھیں اور سیاسی اسیران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کمیٹی بن جائیگی۔
محمد مالک نے انکشاف کیا کہ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج میں کچھ اشتہاری اور افغان دہشت گرد عناصر بھی موجود ہیں اور پی ٹی آئی احتجاج میں شامل ان مشتبہ لوگوں کے خلاف ٹارگیٹڈ اپریشن ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے انٹیلیجنس ایجنسیز انہیں اٹھا لیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ ممکنہ اپریشن میں ایک دو جانی نقصان کا بھی سامنا ہو۔اس حوالے سے ایک دو دن میں بات سامنے آ سکتی ہے جس سے بات بہت اوپر جا سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کہ کچھ اطلاعات ہیں کہ کچھ مشتبہ لوگ پی ٹی آئی احتجاج میں شامل ہیں اور اگر ٹاگیٹڈ اپریشن کیا جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں، تاہم سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے واضح کیا کہ ابھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی کسی طور ممکن نہیں ہے۔