پولیس کانسٹیبل جاں بحق، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

پولیس کانسٹیبل جاں بحق، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

ہکلہ انٹرچینج کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کانسٹیبل مبشر حسن کی ہلاکت کا مقدمہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملہ کیا، جن کے پاس ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور دیگر اسلحہ تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں صرف 20 سے 25 ہزار افراد شامل ہیں، مزمل سہروردی کا دعویٰ

حملہ آوروں نے پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے بھی حملہ کیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا اور شیلنگ کے باعث پولیس افسران کو منتشر ہونا پڑا۔

حملے میں کانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کر کے لال وین میں اغوا کیا گیا بعد میں اسے ہکلہ پل کے نیچے پھینک دیا گیا۔ اسپتال منتقل کرنے کے باوجود کانسٹیبل مبشر حسن اپنی جان نہ بچا سکے اور جاں بحق ہو گئے۔
اس حملے میں کانسٹیبل عدنان، ریئس اور نعیم بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *