تاجروں کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ

تاجروں کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے آئے روز احتجاج سے تنگ تاجروں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کارکنان کا قافلہ لے کر وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں اور احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد اور روالپنڈی میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جس پر تاجر بھی پھٹ پڑے ہیں۔ تاجروں نے امن و امان کی بحالی کیلئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئی اسلام آباد سے واپس نہیں جائیگا، بشریٰ بی بی نے کارکنان سے حلف لے لیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے سمیت کوئی بھی اقدام کرتی ہے تو تاجر برادری اس کی حمایت کرے گی۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے کہا کہ احتجاج کے دوران روزانہ کی بندش سے ملک بھر میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور حکومت کو امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ثاقب فیاض مگوں نے بھی اسی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کرے گی جو امن قائم کرنے میں مدد دے۔ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کارخانے بند ہیں اور روزانہ کاروبار کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ،عوامی زندگی کے تمام پہلو، جیسے کاروبار، تعلیمی ادارے اور روزمرہ کے معمولات، متاثر ہو چکے ہیں۔ تاجروں کا سوال یہ ہے کہ کب تک ایسے احتجاج جاری رہیں گے اور کب تک معیشت پر اس کے منفی اثرات پڑتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *