پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف کا احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

سیکرٹری اطلاعات پاکستا ن تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو نہتے شہریوں کا مقتل بنانے کے حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے منسوخ کرنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے شہید کارکنان کے بہیمانہ قتل کے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ہونے والوں میں انیس شہزاد ستی، ملک مبین اورنگزیب، عبدالقادر، ملک صفدر علی، احمد ولی، محمد الیاس اور عبدالرشید شامل ہیں ۔ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی، شیخ وقاص اکرمشیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومتی بربریت کی تفصیلات کے سیاسی اور کورکمیٹیز میں تجزیے کے بعد بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔

بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحۂ عمل کے اجراء کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے تمام تر صعوبتیں، رکاوٹیں، تشدد برداشت کرکے ہمارے کارکن ڈی چوک پہنچے مگر اپنے شہریوں کی لاشوں کے انبار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد کی طویل تاریخ رکھتی ہے، 24 نومبر سے آج تک لاشیں گرانے کے حکومتی منصوبے کی راہ روکتی رہی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی ہماری منزل ہے، جب تک ہماری رگوں میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے اس کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *