شیر افضل مروت کا احتجاج منسوخ ہونے پر ردِعمل آگیا

شیر افضل مروت کا احتجاج منسوخ ہونے پر ردِعمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک جا کر احتجاج کرنے کے حق میں نہیں تھے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکن کلثوم اسپتال سے آگے نہ بڑھیں لیکن کارکنوں نے ڈی چوک جانے پر ضد کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد پرامن احتجاج تھا اور اس دوران ان کے 12 کارکن شہید ہوئے۔ گولیوں کا ہمارے پاس کیا علاج ہو سکتا ہے؟۔ احتجاج کا مقصد خونریزی نہیں تھا بلکہ یہ ایک پرامن عمل تھا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب پریس کانفرنس کریں گے

یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ شب اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبے کے تحت فی الحال پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *