اسلام آباد: سیکورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن مکمل، شہر میں معمولات زندگی بحال

اسلام آباد: سیکورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن مکمل، شہر میں معمولات زندگی بحال

اسلام آباد: سیکورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ گرینڈ آپریشن مکمل کرلیا جس کے بعد شہر اقتدار میں معمولات زندگی بحال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں 500 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان گرفتاری سے بچنے کیلئے موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےہیں۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹیا آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی گرفتار ہونے سے پہلے رات کو اسلام آباد سے فرار ہوگئے ہیں۔ آپریشن کے بعد دیگر صوبوں سے بلائی گئی اضافی پولیس نفری کو واپس روانہ کر دیا گیا

وزیر داخلہ نے اس دوران انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سروس جلد بحال کردی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے ڈی سی اسلام آباد کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں لگے کنٹینرز کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے تاکہ معمولات زندگی میں مزید رکاوٹ نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں آج سے بحال ہوسکیں گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں کل سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *