لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لارڈ ہیگ آف رچمنڈ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔

لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں، لارڈ ولیم ہیگ کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کے عہدے پر بھی فائزرہ چکے ہیں۔

ولیم ہیگ آئندہ سال کے شروع میں استعفیٰ دینے والے کرس پیٹن کی جگہ باضابطہ طور پر چانسلر کے فرائض سنبھالیں گے۔

ولیم ہیگ سے قبل چانسلر کرس پیٹن اس عہدے پر تعینات تھے، جنہوں نے 31 جولائی کو استعفٰی دیا، 80 سالہ لارڈ پیٹن ہانگ کانگ کے آخری گورنر رہے اور اس سے قبل برطانوی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ولیم ہیگ اپنے زمانہ طالبعلمی میں آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈاکا دعویٰ

رواں سال قواعد میں ترمیم کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کی مدت 10 سال مقرر کی گئی تھی، اب اس عہدے کے لیے اگلا انتخاب 2034 میں ہوگا۔

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھےتاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *