وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 900 سے زائد ہو گئیں، 3ہزار زخمی

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 900 سے زائد ہو گئیں، 3ہزار زخمی

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 920 ہوگئی ہیں جبکہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

داراحکومت کراکس سمیت ملک کے شمال میں زلزلے سے درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جس کے بعد زخمیوں کا علاج عارضی طبی مراکز میں کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق دارالحکومت کے شمال میں واقع ساحلی شہر لا گوائیرا سب سے زیادہ متاثر ہوا،  یہ ملک کی دو بڑی بندرگاہوں میں سے ایک اور ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بھی یہاں واقع ہے۔

اب بھی بہت سے افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ، امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق بدھ کے روز آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7.2 تھی اور اس کے چند ہی سیکنڈ بعد اس سے بھی زیادہ طاقتور 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں زلزلے نے تباہی مچادی ، 164 افراد ہلاک، ایک ہزارسے زائد زخمی

پہلا زلزلہ زمین کی سطح سے 20.3 کلومیٹر نیچے جبکہ دوسرا 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا،  یہ پچھلی ایک صدی میں ملک میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔

دوسری جانب وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اموات کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب وییزویلا کے دارالحکومت کو کسی بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑا ہو، 1967 کے دوران کاراکس میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

editor

Related Articles